Results 1 to 2 of 2

Thread: باعثِ ننگ نہیں صرفِ غمِ جاں ہونا

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 باعثِ ننگ نہیں صرفِ غمِ جاں ہونا


    باعثِ ننگ نہیں صرفِ غمِ جاں ہونا
    میری قیمت ہے ترے شہر میں ارزاں ہونا

    یہ اندھیرے تو سمٹ جائیں گے اک دن اے دوست
    یاد آئے گا تجھے مجھ سے گریزاں ہونا

    تم مجھے دیکھ کے اس درجہ پریشاں مت ہو
    میرے جی کا تو بہلنا ہے پریشاں ہونا

    کیسے جیتے ہیں جنھیں طاقتِ اظہار نہیں
    اپنے تو درد کا درماں ہے غزل خواں ہونا

    مہرباں لوگ مرا نام جو چاہے رکھ لیں
    ان کے منہ سے تو مجھے ننگ ہے انساں ہونا

    نہ رہا شکوۂ بے مہریِ ایّام کہ اب
    اپنی Ø+الت پہ مجھے Ø¢ گیا Ø+یراں ہونا

    کوئی بتلائے یہ تکمیلِ وفا ہے کہ نہیں
    اشک بن کر کسی مژگاں پہ نمایاں ہونا

    اُس نے پوچھا ہے بڑے پیار سے کیسے ہو علیمؔ
    اے غمِ عشق! ذرا اور فروزاں ہونا




    2gvsho3 - باعثِ ننگ نہیں صرفِ غمِ جاں ہونا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: باعثِ ننگ نہیں صرفِ غمِ جاں ہونا

    2gvsho3 - باعثِ ننگ نہیں صرفِ غمِ جاں ہونا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •